پاکستان
11 جولائی ، 2015

فاٹا کی تاریخ میں پہلی بار اقلیتی برادری کو عمائدین کا درجہ مل گیا

فاٹا کی تاریخ میں پہلی بار اقلیتی برادری کو عمائدین کا درجہ مل گیا

باڑہ،خیبر ایجنسی ......فاٹا کی تاریخ میں پہلی بار اقلیتی برادری کو عمائدین کا درجہ مل گیا۔ خیبرایجنسی میں اقلیتی برادری کے5افراد کو گورنر کی ہدایت پر عمائدین بنایا گیا ہے جو اپنی برادری سے منسلک افراد کے مسائل کیلئے کام کریں گے۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں آباد ہندو اور سکھ برادری کے 5 افراد کو گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب خان عباسی کی ہدایت پر عمائدین کا درجہ دیاگیا ۔ اقلیتی برادری کےان عمائدین کا کام اپنی برادری کے لوگوں کےڈومیسائل سمیت دیگر سرکاری دستاویزات کی تصدیق کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ فاٹا کی تاریخ میں پہلی بار اقلیتوں کو بھی عمائدین کا درجہ دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :