پاکستان
11 جولائی ، 2015

محکمہ تعلیم سندھ کے 34 کرپٹ افسران کی فہرست نیب کے حوالے

 محکمہ تعلیم سندھ کے 34 کرپٹ افسران کی فہرست نیب کے حوالے

کراچی......محکمہ تعلیم سندھ کو تباہی سے دوچار کرنے والے افسران کے خلاف اب نیب تحقیقات کرے گا، محکمہ تعلیم نے 34 کرپٹ افسران کی فہرست نیب کے حوالے کردی۔محکمہ تعلیم میں کرپشن کرنے والوں کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کے بعد اب نیب بھی میدان میں آگیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے سندھ بھر کے 34 بدعنوان افسران کی فہرست نیب کے حوالے کردی ہے۔کرپشن کرنے والوں میں سابق ڈائریکٹر اسکولز کراچی وہاب عباسی ، فرناز ریاض، ڈی ڈی او نیلوفر علی سمیت اکاوئنٹس ڈپارٹمنٹ کے مختلف افسران شامل ہیں۔کرپٹ افسران جعلی بھرتیوں، جعلی ترقیوں، اسکول بجٹ، پنشن کےکروڑوں روپے خرد برد کرنے میں ملوث ہیں۔محکمہ تعلیم ان افسران کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کرچکا اور ان میں سے زیادہ تر معطل ہیں لیکن سیاسی پشت پناہی کے سبب ان کے خلاف ایکشن نہیں لیا جاسکا۔اب محکمہ تعلیم نے کرپٹ افسران کے خلاف بھرپور کارروائی کے لیے نیب سے مدد طلب کرتے ہوئے ان افسران کی رپورٹ بھی نیب کو فراہم کردی ہے۔

مزید خبریں :