پاکستان
11 جولائی ، 2015

ریہام خان کو بھی پشاوری چپل کا تحفہ ملے گا

 ریہام خان کو بھی پشاوری چپل کا تحفہ ملے گا

اسلام آباد......عمران خان کو پشاوری چپل کا تحفہ دینے والا کاریگراب ان کی اہلیہ ریہام خان کو بھی چپل کا تحفہ دے گا۔پشاوری چپل کے کاریگر نورالدین نے بنی گالا اسلام آباد میں عمران خان کے گھر میں ریہام خان کے پیر وں کا ناپ لیا۔ اس موقع پر ریہام خان نے شکریہ کے طور پر دکاندار کو ان کے رجسٹر میں آٹو گراف بھی دیا۔ کاریگر کا کہنا ہے کہ وہ ریہام خان کے لیے خصوصی چمڑے سے چپل تیار کرےگا اس لیے یہ تحفہ عید تک دینا ممکن نہیں۔

مزید خبریں :