پاکستان
17 جولائی ، 2015

وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز کے قیام میں 1برس کی توسیع کردی

وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز کے قیام میں 1برس کی توسیع کردی

کراچی ......وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے رینجرز کے قیام کی مدت میں ایک سال کی توسیع کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔ ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سیدقائم علی شاہ نے رینجرز کے قیام کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی ہے ۔ رینجرز کے قیام میں توسیع آرٹیکل 147 کے تحت کی گئی ہے۔رینجرز کے قیام کی مدت 19 جولائی کو ختم ہورہی تھی ۔طریقہ کار کے مطابق حکومت سندھ وفاق کو سندھ میں رینجرز کے قیام میں توسیع کیلئے خط لکھے گی ، جس میں رینجرز کو سندھ میں مزید ایک سال قیام کرنے کی درخواست کی جائیگی۔وفاقی وزارت داخلہ رینجرز کو مزید ایک سال سندھ میں قیام کی اجازت دے گی۔

مزید خبریں :