15 مئی ، 2012
اسلام آباد…وفاقی وزیرداخلہ رحمان نے کہا ہے کہ بحری قذاقوں سے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حکمت طے کرلی ہے، اقوام متحدہ اور انٹرپول سے صومالی بحری قذاقوں سے نمٹنے کیلئے رابطہ کیاجائے گا،انسانی حقوق کے کارکن انصاربرنی سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ صدرمملکت کی ہدایت پر یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حکمت عملی وضع کرلی ہے جس کے تحت بحری قذاقوں سے آج رات بارہ بجے ختم والی ڈیڈلائن میں مزید کچھ مہلت مل جائے گی، انصاربرنی نے کہا کہ گورنرسندھ عشرت العباد سے یرغمالیوں کی رہائی بارے رابطے ہیں، وزیرداخلہ نے بتایا کہ ڈاکٹرخلیل چشتی آج کسی بھی وقت پاکستان آسکتے ہیں، صدرمملکت کا خصوصی طیارہ انہیں لانے کیلئے بھارت بھجوادیاگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی قیدی سربجیت سنگھ کی رہائی سے متعلق وزارت قانون سے رائے طلب کی ہے،رحمان ملک نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکہ نے غیر قانونی طور پر اٹھایا ، اقوام متحدہ تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دے۔