کھیل
24 جولائی ، 2015

چٹاگانگ ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے بغیر کسی نقصان کے 61رنز بنالیے

چٹاگانگ ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے بغیر کسی نقصان کے 61رنز بنالیے

چٹاگانگ .........بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری 2میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ چٹاگانگ میں جاری ہے۔ آج میچ کا تیسرا دن ختم ہونے تک پروٹیز ٹیم نے اپنی دوسری اننگ اچھی شروعات کی اور کوئی وکٹ کھوئے بغیر 61رنز اسکور کرلیے ہیں۔ اس سے پہلے بنگال ٹائیگرز اپنی پہلی اننگ 179رنز 4وکٹوں پر آج دوبارہ شروع کی، تو ان کی پوری ٹیم 326رنز کے اسکور پر آئوٹ ہوگئی اور پروٹیز پر 78رنز کی برتری بھی حاصل کرلی، تاہم پروٹیز بالرز کی جانب سے ڈیل اسٹین اور سائمن ہارمر نے 3،3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

مزید خبریں :