26 جولائی ، 2015
ہمبنٹوٹا......پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کیخلاف جارحانہ بیٹنگ کی اور پاکستان کو 369 رنز کا ہدف دے دیا۔ سری لنکا کی جانب سے کوشال پریرا نے سنچری ا سکور کی جبکہ دلشان، میتھیوز اور سری وردھنے نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ پاکستان کی جانب سے راحت علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکا نے پاکستان کیخلاف سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکن کپتان اینجیلنو میتھیوز نے سیریز کے پانچویں ونڈے کیلئے ٹیم میں 3تبدیلیاں کیں ۔ان کا کہناتھا کہ آخری مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرینگے۔پاکستان کے کپتان اظہر علی کا کہناتھا کہ آخری ایک روزہ مقابلے کیلئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے ،ٹاس جیتتا تو بیٹنگ کا فیصلہ کرتا، سری لنکا کو کم سے کم اسکور پر آئوٹ کرنے کی کوشش کرینگے۔ واضح رہے کہ پاکستان پہلے ہی سیریز 3-1سے جیت چکا ہے۔