16 مئی ، 2012
کوئٹہ… کوئٹہ کے علاقے عالموچوک پر دو روز قبل بم دھماکہ میں زخمی ہونے والا نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا،دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی ۔ کوئٹہ کے عالموچوک پر دو روز بم دھماکہ میں چار افراد جاں بحق اور58زخمی ہوئے تھے ان زخمیوں میں ایک زخمی محمد آصف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔