پاکستان
16 مئی ، 2012

سیاستدانوں میں رقم کی تقسیم، اسلم بیگ شروع سے آن بورڈ تھے، اسددرانی

سیاستدانوں میں رقم کی تقسیم، اسلم بیگ شروع سے آن بورڈ تھے، اسددرانی

اسلام آباد…آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی نے اصغرخان کیس میں سیاست دانوں کو رقوم تقسیم کی واضح ذمہ داری سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلم بیگ شروع دن سے ہی آن بورڈ تھے۔اسد درانی نے سپریم کورٹ میں جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ کے بیان پر جواب الجواب داخل کرایا ہے، اس کے مطابق رقوم کی تقسیم میں اسلم بیگ ہدایات دیتے رہے تھے، انتخابی چندہ کی رقوم دینے کا ابتدائی حکم بھی اسلم بیگ نے دیا تھا،انہیں مکمل جوابی معلومات بھی دی جاتی رہیں،اسد درانی نے لکھا ہے کہ رقوم تقسیم کا فیصلہ اس وقت قانونی تھا جو چین آف کمانڈ کے ذریعے آیا، انہوں نے بطور آئی ایس آئی چیف جو کردار ادا کیا اس کے فیصلہ کی وجوہات پر وہ عدالت کو بندکمرے میں بتاسکتے ہیں ، اسد درانی نے بتایاکہ صدر، سروسز چیفس ،وزیراعظم سمیت مختلف اداروں کو آئی ایس آئی جوابدہ ہے، تاہم اس پر آرمی چیف کا اثرورسوخ زیادہ ہوتا ہے، جواب الجواب میں کہاگیاہے کہ رقوم کے اکاوٴنٹس ملٹری انٹیلی جنس کے مختلف آفیسرز کے نام تھے، یہ عارضی اکاوٴنٹ تھے۔

مزید خبریں :