پاکستان
16 مئی ، 2012

پنجاب یونیورسٹی میں طالب علم کی ہلاکت کیخلاف احتجاج ،ہنگامہ آرائی

لاہور…لاہورمیں پنجاب یونی ورسٹی کے طلبا نے ساتھی طالب علم کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وی سی آفس کے باہر توڑ پھوڑکی۔دو روز قبل پنجاب یونی ورسٹی کا ایک طالب علم اویس عقیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، واقعے کے خلاف طلبا احتجاج کرتے ہوئے وی سی آفس کے سامنے جمع ہوگئے اور نعرے بازی شروع کردی۔ بعض طلبا نے مشتعل ہو کر وی سی آفس کے شیشے اور گملے توڑ دیئے۔ طلبا نے قاتل گرفتار نہ ہونے کی صورت میں جمعہ کو ناصر باغ سے احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا۔ ادھر یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ توڑ پھوڑ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :