12 اگست ، 2015
اسلام آباد.......جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ فضل الر حمان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے استعفے آئین تحت واپس نہیں ہوسکتے ۔کیپیٹل ٹاک میں ہی گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے کہا کہ اگر اداروں کے درمیان کوئی مسئلہ ہو تو بات چیت کرکے حل کرنا چاہیے،اگر سیاسی جماعتوں کو اداروں یا فورسز سے مسئلہ ہو تو بات چیت سے حل کریں ۔ نبیل گبول بھی یہی کہتے ہیں کہ آئین کےتحت اسپیکر کو استعفے منظور کرنے چاہئیں،اسپیکر کو استعفی منظور کرنے ہوں گے،ان کا استعفیٰ تو فون پر ہی منظور کرلیا تھا ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے پیغام میں کہاکہ ایم کیو ایم کے استعفوں کا مقصد ٹارگٹ کلرز کو بچانا ہے۔