23 جون ، 2025
کراچی: چیف میٹرولوجسٹ نے رواں ماہ شہر قائد میں ریکارڈ کیےگئے زلزلوں کی تعداد بتادی۔
چیف میٹرولوجسٹ امیرحیدرلغاری کے مطابق کراچی میں یکم جون سے اب تک زلزلےکے 57 جھٹکے ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔
امیرحیدرلغاری نے بتایا کہ لانڈھی فالٹ لائن متحرک ہونے کے باعث یہ زلزلےکے جھٹکے آرہے ہیں، یہ سلسلہ کب تک جاری رہ سکتا ہے یہ پیشگوئی نہیں کی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات بھی کراچی میں رات 3 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔