پاکستان
12 اگست ، 2015

قصور اسکینڈل کی وڈیو دنیا کے سامنے لانے والا کردار منظر عام پر آگیا

قصور اسکینڈل کی وڈیو دنیا کے سامنے لانے والا کردار منظر عام پر آگیا

قصور ......قصور اسکینڈل کی ویڈیو دنیا کے سامنے لانے والا کردار منظر عام پر آگیا ہے۔ مرکزی ملزم حسیم عامر کے رشتے دار عامر فاروق نےاس کے فون میں یہ ویڈیوز دیکھ کر انہیں کاپی کیا۔ بعد میں ان کے درمیان لڑائی ہوئی اور عامر فاروق یہ ویڈیوز دنیا کے سامنے لے آیا۔قصور ویڈیو اسکینڈل کی لیکج کا راز فاش کیا حسین خان والا گاؤں میں عامرفاروق کے رشتے دار نوجوان نوید نے۔ 2006ء سے شروع ہونے والا ویڈیو اسکینڈل کا راز فاش ہوا صرف دو ماہ پہلے جون میں نوید کے مطابق حسین خان والا گاؤں میں والی بال میچ کھیلتے ہوئے مرکزی ملزم حسیم عامر نے اپنا موبائل فون اپنے رشتے دار عامرفاروق کے حوالے کیا۔ حسیم کے فون میں موجود وڈیوز عامر نے دیکھیں اور موقع پا کر گھرگیا حسیم کا ساراڈیٹا اپنے کمپیوٹر پر ڈاؤن لوڈ لیا۔ کچھ دن بعد حسیم کو شک گزرا تو اس نے عامرفاروق سے ویڈیوز ضائع کرنے کو کہا ، انکار پر دونوں میں جھگڑا ہوگیا۔ حسیم نے عامر کو جان سے ما رنے کی دھمکی دی۔اس کےبعد حسیم اوراس کے چچا سلیم شیرازی کا موجودہ کیس کے محرک مبین غزنوی سے جھگڑا ہو گیا۔ مبین بدلا لینے کی ٹھان رہاتھا کہ اسے پتہ چلا کہ زیادتی کی ویڈیوز عامرفاروق کے پاس ہیں، اس طرح مبین اورعامرفاروق حسیم کے خلاف ایک ہوگئے۔ عامرفاروق نے تمام ویڈیو کلپس مبین کے حوالے کردیئے ، جو انہیں منظر عام پر لایا ۔

مزید خبریں :