پاکستان
20 اگست ، 2015

شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی،43 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی،43 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان.......شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں 43 دہشت گرد مارے گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غزالہ مئی اور تحصیل شوال میں جیٹ طیاروں نے فضائی کارروائی کی ۔ فضائی کارروائی میں غزالہ مئی میں اٹھائیس اور شوال میں پندرہ دہشت گرد مارے گئے۔ دو روز قبل بھی سیکورٹی فورسز نے شوال کے علاقے میں فضائی کارروائی کی تھی جس میں اٹھارہ دہشت گرد مارے گئے تھے۔

مزید خبریں :