پاکستان
20 اگست ، 2015

ملک میں جنگل کا قانون ہے،شعیب سڈل

ملک میں جنگل کا قانون ہے،شعیب سڈل

اسلام آباد.......سابق ڈی جی آئی بی شعیب سڈل کا کہناہے کہ ملک میں جنگل کا قانون نافذ ہے،موجودہ نظام میں ایک کانسٹیبل کو بھی سزا نہیں مل سکتی۔ چیئرمین رضاربانی کی زیرصدارت سینیٹ کےایوان پرمشتمل کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس سے خطاب میں سابق ڈی جی آئی بی شعیب سڈل نے پولیس میں بھرتیوں اور ترقیوں کے طریقہ کار پر کڑی تنقید کی۔ شعیب سڈل کا کہناتھا کہ موجودہ نظام میں ایک کانسٹیبل کو بھی سزا نہیں مل سکتی،ہر تین ماہ بعد ایس ایچ اوکو تبدیل کردیا جاتا ہے،بےنظیربھٹو قتل کیس میں متعلقہ تھانےکے تیس ایس ایچ اوز تبدیل کیےگئے ہیں، عمران فاروق قتل کیس پانچ سال سے چل رہا ہے۔ اجلاس میں شعیب سڈل نے تجویز دی کہ پولیس میں بھرتیاں اور ترقیاں کارکردگی کی بنیاد پرہونی چاہئیں ، پولیس کے صوابدیدی اختیارات ختم کر دینےچاہئیں ،سابق ڈی جی آئی بی نے کہا کہ بیورو کریسی کے احتساب کے بغیر معاملات بہتر نہیں ہوسکتے۔ اس موقع پر سسی پلیجو نے شعیب سڈل سے سوال کیا کہ کیا پولیس میں کرمنل عناصر کو بھرتی کیا جاتا ہےَ؟ اس پر شعیب سڈل کا کہنا تھا کہ بھرتی کےوقت اس بات پرغورنہیں ہوتا کہ مجرم ہیں یانہیں، اکثر بھرتیوں کے لیے فہرست آجاتی تھیں، اب بھرتی کے نظام کو سخت کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :