پاکستان
21 اگست ، 2015

چارسدہ : مکان کی چھت گرگئی،3افراد جاں بحق

چارسدہ : مکان کی چھت گرگئی،3افراد جاں بحق

چارسدہ ......چارسدہ کی تحصیل شب قدر میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی،3افراد جاں بحق ہوگئے ۔ حادثہ طلا کورونہ میں پیش آیا جہاں گزشتہ رات کی بارش کے باعث مکان کی بوسیدہ چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور 12 سالہ بچہ شامل ہیں۔

مزید خبریں :