21 اگست ، 2015
نئی دہلی.......امن مذاکرات سے پہلے بھارتی حکام کی بوکھلاہٹ عروج پر ہے۔ پاک بھارت مذاکرات سے قبل، بھارت نے شرائط پیش کرنا شروع کر دیں ۔بھارت نےسرتاج عزیز کی حریت رہنماؤں سے ملاقات پر اعتراض اٹھا تے ہوئے سرکاری سطح پرپاکستان کو اپنےاعتراض سے آگاہ کردیا۔ بھارت نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو پیغام بھجوایا کہ دورہ بھارت میں حریت رہنماؤں سے ملاقات نہ کریں۔ ایسا ہوا تو مذاکرات منسوخ کیے جا سکتے ہیں۔بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سرتاج عزیز کی کشمیری رہنماؤں سے ملاقات نا مناسب ہے اور اوفامعاہدے کی خلاف ورزی ہے۔