21 اگست ، 2015
جمرود ......خیبر ایجنسی میں مکان کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے ۔دونوں حادثہ بارش کے باعث پیش آیا۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے غنڈی میں بارش کی وجہ سے مکان کی بوسیدہ چھت گر گئی ۔ ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے تین بچے جاں بحق ہوگئے ۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی کی عمریں 5 سے 8 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے۔