پاکستان
21 اگست ، 2015

اسلام آباد: ڈی جے بٹ کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 اسلام آباد: ڈی جے بٹ کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد.......دھرنوں میں دفعہ 144 اور ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر ڈی جے بٹ کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے، عدالت نے 3 ستمبر کوپیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد میں علاقہ مجسٹریٹ وقاص رشید نے دھرنوں میں دفعہ 144 اور ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر ڈی جے بٹ کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔ اسلام آباد میں تھانہ سیکرٹریٹ میں ڈی جے بٹ کے خلاف مقدمہ درج ہے ۔ عدالت نے پولیس کو ڈی جے بٹ کو 3 ستمبر کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔ ملزم کی مقدمے میں مسلسل عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :