پاکستان
21 اگست ، 2015

پشاور: سربند میںمسافر بس کھائی میں گر گئی،8مسافر زخمی

پشاور: سربند میںمسافر بس کھائی میں گر گئی،8مسافر زخمی

پشاور.........پشاورکے نواحی علاقہ سربند میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے آٹھ مسافر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر گری۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سربند کے علاقہ میں کھائی میں ایک مسافر بس جاگری۔ بس تیزرفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گری۔ مقامی افراد اور ریسکیو ورکرز نے مسافروں کو بس سے نکال کرحیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا۔ بس گرنے سے ایک خاتون سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔ دیگر مسافروں کو معمولی زخم آئے۔ بس میں دس سے ذیادہ مسافر سوار تھے۔ مسافر بس باڑہ قدیم سے پشاور شہر کی طرف آرہی تھی۔

مزید خبریں :