پاکستان
21 اگست ، 2015

نوجوانوں سے ہتھیار چھین کر قلم تھمایاہے،جنرل ناصر جنجوعہ

  نوجوانوں سے ہتھیار چھین کر قلم تھمایاہے،جنرل ناصر جنجوعہ

کوئٹہ.........کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام نےصوبے کو خلفشار سے نکالنے کے لئے بھرپور کردار ادا کیاہے۔صوبے میں ایسا ماحول پیدا کردیاہے کہ اب یہاں قومی پرچم لہرائےجارہےہیں۔ یہ باتیں انہوں نے ایف سی غزہ بند اسکاوٹس کےزیراہتمام ایف سی بوائزاسکول کےہاسٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہیں،اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ نےہاسٹل کا افتتاح کیا۔ تقریب میں مشیر تعلیم سردار رضا محمد بڑیچ، آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن، میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ ، سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی و دیگرحکام نے بھی شرکت کی۔کمانڈر سدرن کمانڈ کا کہناتھا کہ صوبے کو خلفشار سے نکالنے میں نوجوانوں اور بچوں کا بھی کردار اہم ہے۔ان کا یہ بھی کہناتھا کہ بلوچستان کے نوجوانوں سے ہتھیار چھین کر قلم تھمایاہے۔ صوبے کے بچوں کو تعلیم کی ضرورت ہے تاکہ اس کی پسماندگی کا خاتمہ ہو۔پاک فوج، ایف سی اور صوبائی حکومت کےساتھ ملکر تعلیمی شعبے میں خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ ان کا کہناتحا کہ تعلیم کے زریعے ہی ترقی کا سفر طے کیاجاسکتاہے، اللہ تعالی نے بھی اقراء کا لفظ دے کر ترقی کا زینہ دکھایاہے۔

مزید خبریں :