21 اگست ، 2015
اسلام آباد.......وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں ملکی سلامتی کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں جاری ہے ۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، اسحاق ڈار ، وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، مشیر سلامتی سرتاج عزیز ، طارق فاطمی سمیت دیگر شریک ہیں۔اجلاس میں ملکی سلامتی کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔