پاکستان
21 اگست ، 2015

کراچی:انٹرپری انجینئرنگ اور سائنس جنرل کے نتائج کا اعلان

کراچی:انٹرپری انجینئرنگ اور سائنس جنرل کے نتائج کا اعلان

کراچی...... اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال دوم سائنس پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل کے سالانہ امتحانات 2015ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔پری انجینئرنگ میں کامیابی کا تناسب45 فیصد جب کہ جنرل سائنس سال دوئم میں کامیابی کا تناسب 43فیصد رہا۔پری انجینئرنگ میں پی ای سی ایچ ایس گرلزکالج کی ادووس خالد نے1000نمبرزحاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، بحریہ کالج کی عروج نبی نے999 نمبر لیکردوسری پوزیشن حاصل کی اورآدم جی سائنس کالج کے محمد حسان نے 996نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انٹرمیڈیٹ جنرل سائنس سال دوئم میں پہلی تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں، آمنہ اسلام نے پہلی، ایمن منیر نے دوسری اورثنا حبیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نتائج جیو نیوز کی ویب سائٹ www.geo.tv/resultsپر دیکھے جاسکتے ہیں۔

مزید خبریں :