دنیا
17 مئی ، 2012

فرانس صدر،وزیر اعظم اور وزراء کی تنخواہوں میں30فیصد کمی

فرانس صدر،وزیر اعظم اور وزراء کی تنخواہوں میں30فیصد کمی

پیرس…فرانس کی نئی حکومت نے اپنی پہلی کابینہ میٹنگ میں صدر،وزیر اعظم اور وزراء کی تنخواہوں میں30فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نئی حکومت نے تنخواہوں میں کمی کا اعلان کفایت شعاری مہم کے تحت کیا ۔جمعرات کو ہونے والی پہلی کابینہ میٹنگ کا ٹاپ ایجنڈا بھی تنخواہوں میں کمی تھا۔اس موقع پراولاندے کابینہ میں مرد اور خواتین کی تعداد بھی برابر رکھنے کا عزم کیا گیا۔فرانس میں نئی سوشلسٹ حکومت اور سرکوزی حکومت کی پالیسی اور سوچ میں واضح فرق سامنے آیا ہے کہ سرکوزی حکومت کے دوران فرانسیسی صدرکی تنخواہ میں170فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

مزید خبریں :