20 جون ، 2025
مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے 4 اہم تجاویز پیش کر دیں۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق صدر چی جن پنگ نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنی پیش کردہ 4 تجاویز میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ صدر نے شہریوں کا ترجیحی طور پر تحفظ یقینی بنانا، مذاکرات اور مکالمے کے آغاز کو آگے بڑھنے کا بنیادی راستہ اور بین الاقوامی براداری کی امن کیلئے کوششیں ناگزیر قرار دیں۔
اس سے قبل روسی صدرپیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیلی حملےکی سخت مذمت کی اور اسےعالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔
شی جن پنگ اور پیوٹن نے ایران اسرائیل جنگ کے سفارتی حل پر زور دیا اورکہا کہ ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق تمام مسائل کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔
چینی صدر شی جن پنگ نےکہا کہ وہ ایران کےمعاملے پر روسی ثالثی کے حق میں ہیں، روسی ثالثی کشیدگی میں کمی میں مددگار ہوسکتی ہے، ایران اسرائیل تنازع میں ممکنہ امریکی مداخلت ایک اور خوفناک کشیدگی کا سبب ہوگی۔