پاکستان
17 ستمبر ، 2015

کراچی: رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں ،8 دہشت گردہلاک

کراچی: رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں  ،8 دہشت گردہلاک

کراچی .....کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیوں اور مقابلے کے دوران آٹھ دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق نیو کراچی میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گرد، فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ْ۔

قصبہ کالونی میں رینجرز سے مقابلے میں ایک دہشت مارا گیا، ہلاک دہشت گرد رینجرز کے سپاہی کی ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ کراچی میں کئی دھماکوں میں بھی ملوث تھا۔

موچکو اور ڈاکس میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا، اسی دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی ، پولیس کی جوابی فائرنگ میں لیاری گینگ سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد رشید، واحد داد، نادر جھینگوں ہلاک ہوگئے ۔

لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا، ہلاک ملزم کا تعلق عزیربلوچ گروپ سے تھا،جس کی شاخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں پولیس سے مقابلے میں ایک ملزم عباس ہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق ،، ملزم ٹارگٹ کلنگ اورپولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

مزید خبریں :