پاکستان
17 ستمبر ، 2015

لاہور ، الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی کیخلاف نظر ثانی کی درخواست

لاہور ، الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی کیخلاف نظر ثانی کی درخواست

لاہور......ایم کیو ایم نے الطاف حسین کی تقاریر شائع اور نشر کرنے پر پابندی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کردی ہے۔

عاصمہ جہانگیر اور ڈاکٹر خالد رانجھا کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الطاف حسین ایک بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں،ان کی تقاریر نشر اور شائع کرنے پر پابندی بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے۔ عدالت اپنے احکامات پر نظرثانی کرے ۔

لاہور ہائی کورٹ نے الطاف حسین کی تقاریر اور تصاویر کی اشاعت اور نشر کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ الطاف حسین پر پابندی ایم کیو ایم کو سنے بغیر لگائی گئی ۔سندھ اور کراچی کے عوام کو بھی انصاف ملے گا،اس موقع پر بیرسٹر سیف ،میاں عتیق ، محفوط یار خان اور دیگر رہنمابھی موجود تھے ۔

مزید خبریں :