17 ستمبر ، 2015
راولپنڈی........ نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ سے 13 سال کی بچی لائبہ اور 55 سالہ شخص منشی احمد شہید ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل سرحدی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
پاکستان اس حوالے سے اقوام متحدہ میں بھی احتجاج ریکارڈ کراتا رہا ہے۔اقوام متحدہ کا فوجی مبصر مشن بھی بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی ،فائرنگ اور گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرچکا اور متاثرین سے مل چکا ہے۔