17 ستمبر ، 2015
اسلام آباد......وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ نجی اسکولوں کی فیسوں میں اب تک جتنے بھی اضافے کیے گئے وہ غیر قانونی ہیں۔
انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپیٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پرائیویٹ ایجوکیشنل ریگولیٹری اتھارٹی کی اجازت کے بغیر اسکول فیسوں میں اضافہ قانونی نہیں۔