17 ستمبر ، 2015
کراچی.......محکمہ موسمیات کہتا ہے کہ کراچی میں ایک بار پھر گرمی کی شدید لہر آنے والی ہے،گرمی میں اپنی صحت کا خیال رکھنے کے لیے کون سی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے۔
ویسے تو کراچی میں جنوب مغرب سے یعنی سمندری ہوائیں چلتی ہیں، جس سے موسم زیادہ گرم نہیں ہوتا، لیکن اب کراچی میں شمال مغربی گرم علاقوں سے گرم ہوائیں چل رہی ہیں، جو آئندہ تین روز تک کراچی والوں کو خوب پریشان کریں گی۔
گرم ہواؤں کے ساتھ درجۂ حرارت بھی 40 ڈگری سینٹی گریڈسے زائد ہوسکتا ہے۔ محکمۂ موسمیات کےڈائریکٹر عبدالرشید کے مطابق اگر لوگ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں اور بلاضرورت باہر نہ نکلیں تو ہیٹ اسٹروک کا دوبارہ کوئی خطرہ نہیں ۔