پاکستان
17 ستمبر ، 2015

کراچی :اورنگی سے دہشت گرد تنظیم کا مقامی امیر گرفتار

کراچی :اورنگی سے دہشت گرد تنظیم کا مقامی امیر گرفتار

کراچی........کراچی پولیس نے کل شیبہ احمد کو پکڑا تھا، آج ایک اور تنظیم کے مقامی امیر کو گرفتار کرلیا۔کراچی میں پولیس کے اینٹی ٹیررازم سیل کی معرکہ آرائیاں جاری ہیں۔

آج کی کارروائی کا مرکز تھی اورنگی ٹاؤن کی پی آر کالونی، جہاں دہشت گردی سے وابستہ ایک تنظیم کے مقامی امیر عمر حیات عرف معاویہ عرف درویش کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی جنید شیخ نے بتایا کہ دہشت گرد عمر حیات عرف معاویہ نے کامرہ ائیربیس کو اڑانے کے لیے دو خودکش بمبار تیار کیےتھے۔ ا ن کا کہنا تھاکہ دہشت گرد عیدالااضحی کے موقع پر دہشت گردی کی منصوبہ کررہے تھے۔

دوسری جانب حساس اداروں نے سلطان آباد کے علاقے میں کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان شیر خان گروپ کے دہشت گرد عبد اللہ جان مسعودکو گرفتار کیا ہے۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

مزید خبریں :