پاکستان
17 ستمبر ، 2015

جنرل راحیل شریف اچھا کام کر رہے ہیں، توسیع ملنی چاہیے،پرویز مشرف

جنرل راحیل شریف اچھا کام کر رہے ہیں، توسیع ملنی چاہیے،پرویز مشرف

کراچی........جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف بہت اچھا کام کررہے ہیں، انہیں ملازمت میں توسیع ملنی چاہیے۔

جنرل پرویز مشرف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جنرل راحیل شریف بہت مقبول ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ پاکستان میں ایک آدمی تو ایسا ہے جو بہت مقبول ہے۔

جنرل راحیل شریف کے کام جاری رکھنےکے لیے ان کا اپنے منصب پر رہنا ضروری ہے، قیادت کا تسلسل نہ رہاتو پھر ملٹری کورٹس ختم ہوجائیں گی اور نیب کے اچھے کام رک جائیں گے۔

مزید خبریں :