17 ستمبر ، 2015
اسلام آباد........وزیراعظم نوازشریف نے یوتھ لون پروگرام کے تحت قرضوں کے مارک اپ کی شرح 8 سے کم کرکے 6 فیصد کردی، نیشنل بینک کی سست روی پر وزیراعظم نے ناراضی کا اظہار بھی کیا۔
یوتھ لون پروگرام سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے نیشنل بینک کے صدرکوہدایت کی ہے کہ قانونی تقاضے پورے کرنے والے تمام درخواست دہندگان کو منظوری کے خطوط فوری طور پر جاری کیے جائیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ درخواستیں این ایف سی ایوارڈ کوٹا کے تحت وصول کی گئیں اس لیے اب کی بار قرعہ اندازی کی ضرورت نہیں۔