پاکستان
17 ستمبر ، 2015

سندھ پولیس نے بھی تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت اختیارات مانگ لیے

سندھ پولیس نے بھی تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت اختیارات مانگ لیے

کراچی.......رینجرز، ایف آئی اے اور سی ٹی ڈی پنجاب کی طرح سندھ پولیس نے بھی تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت اختیارات مانگ لیے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی، سی ٹی ڈی نے اس سلسلے میں خط لکھا ہے اور اختیارات مانگے ہیں۔

جیو نیوز نے پی پی اے کے تحت اختیارات کے لیے لکھے گئے خط کی کاپی حاصل کرلی ہے۔ ڈی آئی جی نے لکھا ہے کہ رینجرز کی طرح مشتبہ افراد کو تفتیش کے لیے 90 دن تحویل میں رکھنے کا اختیار دیا جائے، پولیس کے لیے رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کو سب جیل قرار دیا جائے، سندھ پولیس نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

مزید خبریں :