پاکستان
18 ستمبر ، 2015

بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید فوجی جوان شمس الدین کی تدفین

بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید فوجی جوان شمس الدین کی تدفین

راولپنڈی.......لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فوجی جوان شمس الدین کو غذر میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔

بٹل سیکٹر میں شہید ہونے والے فوجی جوان شمس الدین کی نماز جنازہ غذر کے گاؤں شنگلوٹ میں ادا کی گئی اور پورے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی۔

صدر پاکستان ، وزیراعظم ،چیف آف آرمی اسٹاف اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان کی جانب سے شہید کی قبر پرپھول چڑھائے گئے۔

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نےشہید کی قبر پر سلامی دی ۔ شہید شمس الدین نے ایک سال قبل فوج میں شمولیت اختیارکی تھی اور عید کے تیسرے دن ان کی شادی تھی۔

مزید خبریں :