پاکستان
05 اکتوبر ، 2015

انتخابی عمل میں غیرجانبدارانہ فرائض انجام دیے جائیں،چیف الیکشن کمشنر

انتخابی عمل میں غیرجانبدارانہ فرائض انجام دیے جائیں،چیف الیکشن کمشنر


لاہور......ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے لاہور میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردارمحمد رضا خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔

چیف الیکشن کمشنر نے انتخابی عمل کے دوران غیر جانبداررہ کر فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔ چیف سیکریٹری پنجاب نے بھی صوبائی انتظامیہ کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں فوج پولنگ اسٹیشنوں کے اندر ہوگی، آرمی کی خواہش پر پولنگ اسٹیشنوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم دے دیا گیاہے۔سول اور عسکری اداروں کے تعاون سے انتخابات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔


سیکریٹری الیکشن کمیشن نےبتایا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام فوج کی نگرانی میں شروع ہو چکا،پولنگ بھی فوج کی نگرانی میں ہوگی۔


سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ این اے 122 میں بڑے سائن بورڈ ز کا نوٹس لیتے ہوئے امیدواروں کو کل طلب کیا جا رہا ہے،وارننگ جاری کی جائے گی۔

مزید خبریں :