05 اکتوبر ، 2015
دبئی........سانحہ بلدیہ ٹاون پر فیکٹری مالکان نے اپنا بیان پاکستان قونصل خانے دبئی میں قلم بند کرادیا۔ بلدیہ فیکٹری مالکان ارشد بھائلہ اور شاہد بھائلہ نے بیان رکارڈ کرایا ۔
بیان رکارڈ کرنے تحقیقاتی ٹیم ڈی آئی جی ایڈمن کی قیادت میں کراچی سے دبئی پہنچی۔ جے آئی ٹی کی پاکستانی قونصل خانے میں پانچ گھنٹے سے زیادہ دیر میٹنگ جاری رہی ۔ اس سے پہلے تحقیقاتی ٹیم کو متحدہ عرب امارات کے قوانین اور ضوابط سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
بلدیہ ٹاون کی گارمنٹس فیکٹری میں آتش زدگی کا یہ واقعہ گیارہ ستمبر 2012ء کو پیش آیا تھا۔ اس وقت ایک شفٹ کے ساڑھے پانچ سو ملازمین فیکٹری کے اندر تھے۔
کئی ملازمین چھت اور دیوار کود کر باہر نکل آئے لیکن 259 اندر ہی رہ گئے جو جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔
90 لاشیں ناقابل شناخت تھیں، جن میں سے 65 کو ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ورثاء کے حوالے کیا گیا، پچیس بے شناخت لاشوں کی ڈیڑھ ماہ بعد تدفین کر دی گئی۔