05 اکتوبر ، 2015
ملتان ........سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے اسد مرتضیٰ گیلانی کو ملتان میں موسیٰ پاک شہید درگاہ کے احاطے میں سپردخاک کر دیا گیا ۔
سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے سید اسد مرتضی گیلانی کی میت آج صبح پی آئی اے کی پرواز 732 کے ذریعے جدہ سے کراچی پہنچائی گئی جہاں سے کنکٹنگ پرواز پی کے 330 سے ملتان پہنچادی گئی ۔
اسد مرتضیٰ کی رہائش گاہ پرسارا دن لوگوں کا تانتا بندھا رہا ۔ شاہ محمود قریشی، مخدوم جاوید ہاشمی، سابق سینیٹر صفدر عباسی سمیت کئی اہم شخصیات سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے تعزیت کے لیے آئے ۔
بعد میں کے ایم سی سی گراونڈ ملتان میں امیر اہل سنت مولانا مظہر سید کاظمی نے نماز جنازہ پڑھائی اور اسد مرتضی گیلانی کی تدفین درگاہ حضرت موسی پاک کے احاطے میں کردی گئی ۔