پاکستان
05 اکتوبر ، 2015

کم عمر ی اور جبری شادی کے خلاف مہم چلانے والی حدیقہ بشیر

کم عمر ی اور جبری شادی کے خلاف مہم  چلانے والی  حدیقہ بشیر

کراچی......کم عمر ی اور جبری شادی کے خلاف مہم چلانے والی سوات سے تعلق رکھنے والی چودہ سال کی حدیقہ بشیر نے پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کردئے ۔

کہتی ہیں کہ فرسودہ روایات کے خلاف آواز اٹھاتی رہیں گی،وزیر اعظم بنیں گی ۔اسٹوڈیو میں پُر اعتماد طریقہ سے سوالوں کے جواب دیتی حدیقہ ، ہیں تو صرف چودہ سال کی، لیکن حوصلے بہت ہی بلند ہیں۔

کہتی ہیں کہ سوات میں سات آٹھ سال کی عمر میں بچیوں کی شادی کروادی جاتی ہے، انہوں نے اس رسم کے خلاف آواز اٹھائی۔

حدیقہ کو فی الحال کوئی سپورٹ حاصل نہیں ، لیکن ان کا مقصد بہت واضح ہے۔ حدیقہ کے ارادے بلند اور پختہ عزم ہیں،، کہتی ہیں پرائم منسٹر بننا چاہتی ہیں۔

مزید خبریں :