پاکستان
05 اکتوبر ، 2015

عبداللہ شاہ غازی کاعرس،گورنر سندھ نے پھولوں کی چادر چڑھائی

عبداللہ شاہ غازی کاعرس،گورنر سندھ نے پھولوں کی چادر چڑھائی

کراچی .......کراچی میں حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1285ویں عرس کا آغاز ہو گیا ہے، ہزاروں زائیرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالےسے سکیورٹی کے کیا اقدامات کئے گئے ہیں ۔

کلفٹن مین واقعے حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1285ویں عرس کا آغاز گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادنے پھولوں کی چادر چڑھا کر کیا، اس موقعے پر سکیورٹی کے فول پروف اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں۔

رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے مزار کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا ہے، اس کے علاوہ مزار کے گرد گزنے والے برج اور سڑکوں کو بھی ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے بند کر دیا گیاہے۔

مزار کی سکیورٹی پر 100 سے زائد پولیس اہلکار، 12 پولیس موبائیل سمیت سادہ وردی اہلکار ڈیوٹی انجام دینگے،عرس کے موقعے پر مزار میں داخل ہونے کے لئے 6 واک تھرو گیٹس نسب کئے گئے ہیں ۔

اسکے علاوہ خواتین اور مرد حضرات کی 3 مختلف جگہ چیکنگ ہوگی، اور مزار کے احاتے میں کسی بھی قسم کی تھیلی یا بیگ لانے کی اجازت نہیں ہوگی، اسکے علاوہ مزار پر پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز کی بھی نفری تعینات رہے گی، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواد بھی عرس کے دنوں کے دوران مزار کے اطراف میں سوئیپنگ کا عمل جاری رکھے گی۔ عرس کی تقریب5سے7اکتوبر تک جاری رہے گی۔

مزید خبریں :