پاکستان
05 اکتوبر ، 2015

کراچی میں فائرنگ کے واقعاتمیںتین افراد ہلاک

کراچی میں فائرنگ کے واقعاتمیںتین افراد ہلاک

کراچی .......کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں پراپرٹی ایجنٹ سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے،پولیس نے تینوں واقعات میں جائے وقوعہ سے ملنے والے خول فارنزک ٹیسٹ کے لئے بھجوا دیئے۔

گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں ایشیا ہوٹل کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے چالیس سالہ ذاکر حسین کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق جب ڈینٹر ذاکرکو نشانہ بنایا گیا تو وہ کسی گاڑی کے کام میں مصروف تھا۔

سرجانی ٹاون یارو گوٹھ میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے اسحاق نامی شخص کو قتل کردیا۔ابراہیم حیدری چشمہ گوٹھ میں موٹرسائیکل سوار دو ملزمان، نواب علی کو اپنے ساتھ لائے اور گولیاں مار کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مقتول زمینوں کی خرید و فروخت کا کام کیا کرتا تھا،جائے وقوعہ سے تیس بور پستول کے دو خول ملے ہیں۔

مزید خبریں :