05 اکتوبر ، 2015
اسلام آباد......پی آئی اے میں پائلٹوں کے جاری احتجاج کے باعث پیدا ہونے والے بحران پر بحث کیلئے قومی اسمبلی میں تحریک التوء پیش کردی گئی ہے ۔ تحریک التواء پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے پیش کی ہے۔
پی آئی اے کے معاملے پر غور کیلئے تحریک التواء پیپلز پارٹی کےاراکین قومی اسمبلی شازیہ مری ، ڈاکٹر نفیسہ شاہ ، سید غلام مصطفی شاہ ، عمران ظفر لغاری اور میر اعجاز حسین جھکرانی کی جانب سے پیش کی گئی ہے ۔
قومی اسمبلی میں پیر کی شام جمع کروائی گئی تحریک التوا میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی معمول کی کارروائی کو روک کر پی آئی اے کی انتظامیہ اور پائلٹوں تنظیم پالپا کے مابین تنازعہ پر فوری بحث کی جائے ۔اس کے نتیجے میں مسافر پریشان ہورہے ہیں اور قومی خزانے کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔