06 اکتوبر ، 2015
بہاولپور.......امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک اس وقت مسلح دہشت گردوں ، معاشی دہشت گردوں اور سیاسی دہشت گردوں کے قبضے میں ہے۔
بہاولپور میں چوک اعظم پر کسان راج لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ کسانوں کے حقوق کے لئے لانگ مارچ شروع کیا ہےاور کسانوں کا حق حکمرانوں سے لیکر رہیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ موجودہ نظام میں کسان پریشان ہے اورجب کسان پریشان ہوتا ہے تو پورا ملک پریشانی میں مبتلا ہوجاتا ہے۔