17 اکتوبر ، 2015
لاہور...... پنجاب کےگورنر ملک محمدرفیق رجوانہ کاکہناہےکہ مستحق اور نادار طلباء کی مالی معاونت کیلئےکئی پروگرام شروع کئےگئےہیں تاکہ ذہین طالب علم محض وسائل کےہاتھوں مجبور ہو کر پیچھےنہ رہ جائیں۔
بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں نئےتعینات ہونےوالےوائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرطاہر امین نےگورنر ہاؤس لاہورمیں گورنر ملک رفیق رجوانہ سےملاقات کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےگورنر رجوانہ نےکہاکہ میرٹ کےنفاذ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائےگی۔
انہوں نےہدایت کی کہ تحقیق کو فروغ دینےکیلئےزیادہ سےزیادہ طلباء کی حوصلہ افزائی کی جائےاور یونیورسٹی کی رینکنگ بہتر بنانےکیلئےاقدامات کئےجائیں۔