18 اکتوبر ، 2015
فیصل آباد.....فیصل آباد میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نےبغیرفیس ادا کیےتشہیر کیلئے سیکڑوں پوسٹرز اور سٹیمرز آویزاں کردیئے، نادہندہ امیدواروں کی تعداد 1200 سے بڑھ گئی۔
فیصل آباد پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے مطابق سڑکوں پر تشہیری پوسٹرز ایک ہفتے کیلئے آویزاں کرنےکی فیس 100 سے 500 روپےتک ہے، ایڈورٹائزنگ فیس کی عدم ادائیگی پر چھ ماہ کی قید اور پانچ لاکھ تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔
لیکن 31 اکتوبر کے بلدیاتی انتخابات میں شریک امیدواروں نے تشہیر کیلئے بغیرفیس ادا کئے سینکڑوں پوسٹرز/ سٹیمرز آویزاں کردیے ہیں۔ واجبات کی ادائیگی کیلئے قانونی نوٹسز جاری کیے گئےمگر 1200 سے زائد نادہندہ امیدواروں میں سے صرف 50 امیدواروں نے ہی فیس ادا کی ہے۔ ضابطہ اخلاق کی اس خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن بھی خاموش ہے۔