دنیا
18 اکتوبر ، 2015

ہنگری کی سرحد بند ،ہزاروں پناہ گزینوں کی سلووینیا آمد

ہنگری کی سرحد بند ،ہزاروں پناہ گزینوں کی سلووینیا آمد

بوڈاا پسٹ.......مشرقی یورپی ملک ہنگری کی جانب سے کروشیا سے متصل سرحد بند کیے جانے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں پناہ گزین سلووینیا پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

ادھر سلووینیا کے وزیرِاعظم میرو سیرار نے ان پناہ گزینوں کو سنبھالنے کے معاملے میں فوج کو پولیس کی مدد کرنے کا حکم دیا ہے۔کروئیشیا سے 27سو پناہ گزین سلووینیا میں داخل ہوئے اور توقع کی جا رہی کہ اس سے زیادہ تعداد میں پناہ گزین سلووینیا میں داخل ہوں گے۔

اقوامِ متحدہ کے ادارے برائے پناہ گزین کے مطابق سلووینیا پہنچنے والے پناہ گزینوں کو پولیس نے رجسٹریشن کے بعد آسٹریا کی سرحد کے قریب واقع ایک کیمپ میں پہنچا دیا ہے۔

مزید خبریں :