دنیا
18 اکتوبر ، 2015

ایران نے شام کی فوجی امداد بڑھانے کا عندیہدیدیا

ایران نے شام کی فوجی امداد بڑھانے کا عندیہدیدیا

تہران........ایرانی حکومت نے خانہ جنگی سے دو چارملک شام کے صدر بشار الاسد کی فوجی امداد بڑھانے کا عندیہ دےدیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے امداد بڑھانے کے علاوہ اِس کی تردید کی کہ ایرانی جنگجو شام میں باغیوں کے خلاف جنگ میں شریک ہیں۔

ایرانی رہنما نے تہران کے جنگی مشیروں کی عراق اور شام میں موجودگی کی تصدیق بھی کی ہے،اور واضح کیا کہ شام میں دہشت گردی کے انسداد کے لیے دمشق حکومت کی امداد میں اضافے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔

ادھر جمعہ کو امریکا نے کہا تھا کہ شام میں اسد حکومت کی فوج کے ساتھ دو ہزار ایرانی جنگجو بھی جنگ میں شریک ہیں۔

مزید خبریں :