18 اکتوبر ، 2015
مقبوضہ بیت المقدس.........اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے یروشلم کے مقدس مقامات پر بین الاقوامی مبصرین کی تعیناتی کی تجویز کو رد کر دیا ہے۔
یہودیوں اور فلسطینیوں میں جاری پرتشدد واقعات کے خاتمے کے تناظر میں یہ تجویز فرانس نے پیش کی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز نیتن یاہو نے اپنی کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ اسرائیل ٹیمپل ماؤنٹ کی بین الاقوامیت کو کسی صورت قبول نہیں کرے گا۔
نیتن یاہو کے مطابق مسلمان اپنی مقدس جگہوں کو تباہ کرنے سے گریز نہیں کرتے اور ٹیمپل ماؤنٹ کے مقدس مقامات کی حفاظت صرف اسرائیل کی ذمہ داری ہے۔ ٹیمپل ماؤنٹ مسلمانوں اور یہودیوں کے لیے متبرک مقام ہے۔
گزشتہ دو ہفتوں سے فلسطینیوں کی جانب سے چاقو سے حملے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ان حملوں میں آٹھ یہودی اور جوابی کارروائی کے نتیجے میں تیس سے زائد فلسطینی مارے جا چکے ہیں