19 اکتوبر ، 2015
میڈرڈ........ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکا شام کو مکمل تباہی سے بچانے کے لئے کام کررہا ہے۔
جان کیری نے میڈرڈ میں مختصر قیام کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا شام کو مکمل تباہی سے بچانا چاہتا ہے، اس مقصد کے لئے وہ روس ‘ سعودی عرب اور ترکی کا دورہ کرنے جارہے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ شام کی تباہی کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہوں گے اور بڑے پیمانے پر مہاجرین کی صورت میں انسانی مسائل پیدا ہونگے اور نقل مکانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کوشش کرنا ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔انھوں نے شام میں روس کی طرف سے بمباری پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کے خطرناک نتائج مرتب ہو سکتے ہیں کیونکہ ان کے خیال میں روس صرف بشار الاسد کو سہارا دینے کے لئے ایسا کررہا ہے اور روس کی یہ کارروائی جہادیوں کو مزید کارروائیوں کے لئے آمادہ کرسکتی ہے ۔