دنیا
19 اکتوبر ، 2015

مسلم شدت پسند گروہ کا پیچھا کریں گے، نیتن یاہو

مسلم شدت پسند گروہ کا پیچھا کریں گے، نیتن یاہو

مقبوضہ بیت المقدس .......اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ ایسے افراد کے خلاف کارروائیاں کریں گے، جو اسرائیل میں اسلامی تحریک کو مالی معاونت فراہم کرتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل میں تشدد کے تازہ واقعات کو ہوا دینے کی ذمہ داری فلسطینی گروہ اسلامی تحریک پر عائد کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت ہر محاذ پر کارروائی کرتے ہوئے تشدد کی اس لہر کا خاتمے کر دے گی۔

انہوں نے کہا اس اس تحریک کو ملنے والی تمام اعانت اور خصوصی مالی اعانت کا مکمل انسداد کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اسرائیل کا الزام ہے کہ فلسطینی جھوٹے دعوے کر کے تشدد کو ہوا دے رہے ہیں، تاہم فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ تشدد کی بنیادی وجہ 50 برس گزر جانے کے باوجود بھی اسرائیل فلسطینی مسئلے کا پرامن حل تلاش کرنے پر آمادہ دکھائی نہیں دیتا۔

مزید خبریں :